تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, دسمبر 24, 2020

ٹریفک قوانین کا امتحان، سوالنامہ دوئم


سوال نمبر1: موٹر سائیکل آرڈینینس کی کس دفعہ کے تحت لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا ممنوع ہے؟
(1) سیکشن-3
(2) سیکشن-4
(3) 1 اور 2 دونوں نہیں

سوال نمبر2: اگر آپ نے چوک سے بائیں مڑنا ہے اور آپ غلطی سے چوک سے دائیں لین میں سب سے آگے ہیں۔ اب اشارہ سبز ہوتا ہے تو آپ کیا کریں گے؟
(1) اپنا بائیں جانب کا انڈیکیٹر لگا کر دائیں طرف لین سے تمام ٹریفک کو روکتے ہوئے بائیں لین میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ آپ حسبِ منشاء بائیں مڑ سکیں۔
(2) وہیں رک جائیں گے اردگرد کی ٹریفک کی پروا نہیں کریں گے اور موقع ملتے ہی بائیں مڑ جائیں گے۔
(3) سبز اشارہ کھلتے ہی آپ بائیں لین میں رہتے ہوئے چوک کراس کر جائیں گے اور اگکے چوک یا اگلے سائیڈ روڈ سے واپس آ کر اپنی سڑک لے لیں گے۔
 
سوال نمبر3: اگر آپ گاڑی 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے ہوں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ کتنے فٹ ہو چاہیئے؟
(1) 200 فٹ
(2) 100 فٹ
(3) 160 فٹ

سوال نمبر4: مندرجہ ذیل میں سے سب سے پہلے گزرنے کا حق کس گاڑی کا ہے؟
(1) فائربرگیڈ/ایمبولینس
(2) وی۔آئی۔پی/وی۔وی۔آئی۔پی کی گاڑی
(3) 1 اور 2 دونوں نہیں

سوال نمبر5: پی۔پی۔سی کی کس دفعہ کے تحت لا پرواہی اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے کے خلاف کاروائی کی جا سکتی ہے؟
(1) 279 دفعہ
(2) 278 دفعہ
(3) 280 دفعہ

سوال نمبر6: مال بردار گاڑی مین باڈی سے سامان کتنا باہر کی طرف رکھا جا سکتا ہے؟
(1) 01 فٹ تک
(2) 02 فٹ تک
(3) 03 فٹ تک

سوال نمبر7: ٹرک یا ٹریلر کو کیسے ریورس کیا جاتا ہے؟
(1) پارکنگ لائٹ آن کر کے
(2) ہارن دیکر
(3) ہیلپر کی مدد سے

سوال نمبر8: معلوماتی اشارے کس شکل کے ہوتے ہیں؟
(1) چکوریا مستطیل
(2) گول
(3) تکونی

سوال نمبر9: موٹرکار میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر کتنے افراد بیٹھ سکتے ہیں؟
(1) دو اشخاص
(2) تین اشخاص
(3) ایک شخص

سوال نمبر10: اگر یوٹرن نزدیک نہ ہو تو کتنے گز تک واپس مڑنے کیلئے ون وے جا کستے ہیں؟
(1) 10 گز
(2) 20 گز
(3) 1 اور 2 دونوں نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad